اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اطلاعات کے مطابق یمنی فوج نے بتایا کہ آج ملک کے جنوب مشرقی علاقے میں واقع دوسرے سب سے بڑے شہر سیون میں فوج کے ہیڈ کوارٹر پر دو کاربم دھماکے کئے گئے جن میں کم سے کم 6 فوجی مارے گئے اور کئی دیگر زخمی ہوگئے– ابھی تک کسی بھی گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے البتہ یمن میں القاعدہ سے وابستہ دہشت گرد اس سے پہلے بھی یمنی فوج اور شہری مراکز پر اس طرح کے حملے کرتے رہے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ فروری سنہ 2012 میں سعودی عرب اور امریکہ کے تعاون سے صدر عبد ربہ منصور ہادی کے اقتدار میں آنے کے بعد سے القاعدہ نے یمن میں اپنے حملوں میں اضافہ کردیا ہے۔ یمنی حکومت اب تک دہشت گردی سے مقابلے میں ناکام رہی ہے لیکن شیعہ تحریک انصاراللہ نے ملک کے کئي علاقوں سے القاعدہ کے دہشت گردوں کو پسپائي اختیار کرنے پر مجبور کردیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲